ناک بہت موٹی تھی تو سرجری کروالی اور پھر۔۔ وہ 5 اداکار کون سے ہیں جنہوں نے اپنے چہرے کی سرجری کروا کر شکل ہی بدل ڈالی؟

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

چہرے کی کاسمیٹک سرجری آج کل بہت زیادہ عام ہو چکی ہے، شوبز انڈسٹری میں آپ کو کوئی بھی ایسا اداکار دِکھائی نہیں دے گا جس نے معمولی سی سرجری بھی نہ کروائی ہو تاہم کچھ لوگوں کا یہ تجربہ تو بہت اچھا گیا جبکہ کئی اداکار اسے کر کے پچھتانے پر مجبور ہو گئے۔

آج ہم آپ کو کچھ اداکاروں کی تصاویر دکھانے والے ہیں جنہیں نے چہرے کی سرجری کروائی اور اپنی ناک اور ہونٹوں کو تبدیل کر لیا۔

علیزے شاہ

متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کم کمر علیزے نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی جس سے ان کا چہرہ بالکل ہی تبدیل ہو گیا۔ مداحوں نے انہیں سرجری کروانے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔

زاہد احمد

زاہد احمد ان اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے ناک کی سرجری کروائی لیکن بعد میں پچھتانے پر مجبور ہو گئے۔ اس حوالے سے زاہد نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی اور بتایا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

غنا علی

اداکارہ غنا علی نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی، انہوں نے ہونٹوں اور ناک کو بالکل تبدیل کر دیا جس کے بعد ان کا چہرہ پہلے سے مختلف نظر آنے لگا۔

حمیمہ ملک

حمیمہ ملک نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی اور اسے مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔ ان کے ہونٹ اور ناک پہلے جیسی بالکل نہ رہی۔

ثروت گیلانی

کئی انٹرویوز میں اداکارہ ثروت گیلانی نے یہ انکشاف کیا کہ وہ انجیکشن لگواتی رہی ہیں جبکہ اگر ان کے چہرے کو دیکھا جائے تو پہلے کی تصاویر اور آج کی تصاویر میں کافی زیادہ فرق ہے۔

اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More