حسینہ مُعین نے کبھی شادی کیوں نہیں کی تھی؟ جانیئے ان کی زندگی کے بارے میں چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

ہنر اور فن جن کو خدا کی طرف سے عطا کر دیا جائے ان کی شخصیت لازوال بن جاتی ہے۔ پاکستان میں کئی ایسی شخصیات موجود ہیں جن کے فن انہیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔ ایسی ہی عظیم شخصیت حسینہ مُعین ہیں، جن کا انتقال آج ہی ہوا ہے۔

حسینہ معین شروع سے ہی بہت فٹ اور سمارٹ نظر آتی تھیں مگر انہوں نے اپنی پوری زندگی ڈرامہ نگاری کے میدان کو عروج پر پہنچانے میں صرف کر دی۔ ایسے ہی کچھ مزید حقائق حسینہ معین کے بارے میں جانیئے تاکہ آپ کو بھی ان کی زندگی کے اہم پہلو معلوم ہو سکیں۔

حسینہ مُعین کی زندگی کے بارے میں اہم حقائق:

٭ حسینہ مُعین بھارت کے شہر کان پور میں 20 نومبر 1941ء کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی یہیں سے حاصل کی۔ ان کی 5 بہنیں اور 3 بھائی تھے۔ پاکستان بننے کے بعد یہ بھارت سے یہاں ہجرت کرکے آگئیں اور پھر پوری زندگی پاکستان میں ہی گزاری، پہلے راولپنڈی پھر لاہور اور اس کے بعد 1950ء کے اطراف میں کراچی میں منتقل ہوگئیں۔

٭ انہوں نے 1963ء میں کراچی کی مشہور جامعہ '' جامعہ کراچی'' سے تاریخ (ہسٹری) کے مضمون میں ایم اے پاس کیا۔

٭ اس کے بعد انہوں نے بزمِ طلبہ جیسے پروگراموں میں کئی مرتبہ حصہ لیا اور 1967ء کے دور میں ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوئیں۔

٭ انہوں نے تقریباً 18 سال کی عمر میں بچوں کے ماہانہ میگزین ’بھائی جان‘ سے اپنے قلم کا اغاز کیا اور کالم لکھنا شروع کئے۔ جب یہ 20 سال کی تھیں تو انہوں نے معروف ہفتہ وار ریڈیو پروگرام ’اسٹوڈیو نمبر 9‘ میں طنز و مزاح جیسی تحریریں لکھنا شروع کردیں اور کامیڈی ڈرامہ ’عید مبارک‘ سے ڈیبیو شروع کیا تھا۔

٭ 1969ء میں انہوں نے ڈرامہ نگاری کی دنیا میں اپنا قدم رکھا اور جب سے آخر وقت تک ڈرامہ نگاری کی شہزادی بنی رہیں اور نہ جانے کتنے ہی بہترین ہٹ ڈرامے ہیں جن کو بھلانا ممکن نہیں ہے۔

٭ ایک انٹرویو میں اپنی پسند کے متعلق بتاتے ہوئے حسینہ کہتی ہیں کہ: '' مجھے غالب کی شاعری بہت پسند ہے لیکن میر، فیض احمد فیض، امجد اسلام امجد کا انداز بھی اچھا لگتا ہے۔ کتابوں کے بارے میں بتانا ممکن نہیں کیونکہ عصمت چغتائی، نصیر الدین ہاشمی، ڈاکٹر غلام حسین جیسے لکھاری کو خوب پسند کرتی ہوں کیونکہ ان کی کتابوں میں بہت زیادہ گہرائی پائی جاتی ہے۔''

٭ نہ صرف پاکستانی فنکار حسینہ معین کے مکالموں کو پسند کرتے ہیں، بلکہ بھارتی اداکار راج کپور بھی ان کے انداز کو بہت پسند کرتے تھے اور راج کپور کی فرمائش پر حسینہ معین نے 1991ء میں ان کی مشہور فلم حنا کے ایسے بہترین مکالمے لکھے جن کو آج بھی اس دہائی کے مشہور ڈائیلاگز میں شامل ہوتے ہیں۔

٭ نہ صرف سماجی مسائل بلکہ ملکی مسائل اور واہگا بارڈر کے مسائل تک اپنی تحریروں اور ڈراموں میں شامل کیئے۔

٭ حسینہ معین ایک انٹرویو میں بتاتی ہیں کہ: '' 1964ء میں مجھے پہلی تنخواہ ملی جو کہ 345روپے تھی۔''

٭ 2017 کے ایک انٹرویو میں حسینہ کا کہنا تھا کہ: '' میں بھی شروع سے ہی رومانوی مزاج رکھتی ہوں، کیونکہ محبت میں زندگی ہے، انسان کے مرنے جینے کا اندازہ اس کو نہیں ہے، مگر محبت ایک لمحے میں ہی آپ کو زندگی کی بہترین رعنائیاں دکھا جاتی ہے، اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر لمحے کو ہنس کر مسکرا کر گزاروں اور میرے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے دلوں میں اپنی مسکراہٹ کا عکس چھوڑ جاؤں۔''

٭ حسینہ معین نے 77 سالہ زندگی میں شادی نہ کی کیونکہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ: '' مجھے لگتا ہے کہ میں شادی کے لئے نہیں بنی، خدا نے سب کا جوڑ بنایا، مگر میرا جوڑ شاید کہیں کھو گیا ہے اس لئے میں نے شادی نہ کی۔''

٭ ان کے ڈراموں کو گنتی میں شمار کرنا مشکل کام ہے، مگر وکی پیڈیا کے ایک اندازے کے مطابق ڈرامے، کہانیاں اور فلموں کو ملا کر گنتی کی جائے تو کم از کم 500 ہوں گے لیکن اس بات کا کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہے۔

ان کے سب ہی بہن بھائی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہے اور 2 بھائی تو صرف ایک ہی ماہ میں انتقال کر گئے تھے۔

٭ 14 اگست 1987ء کو حکومت پاکستان کی جانب سے حسینہ میڈم کو صدارتی تمغا برائے حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا اور اس کے بعد ہر چھوٹے بڑے ایوارڈ فنکشن میں لاکھوں ایوارڈ اپنے نام کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More