کیا احد رضا میر اور سجل علی کی لڑائی ہوگئی؟ مداحوں کی سجل کی پوسٹ پر سوالات کی بارش

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

مقبول اداکارہ سجل علی اور ان کے شوہر احد رضا میر دونوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی ہے۔ احد رضا میر اور سجل علی گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

لیکن حالیہ چند پوسٹس دیکھنے کے بعد کچھ یوں لگتا ہے کہ احد اور سجل کے درمیان ان بن ہوئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو میں اداکار احد رضا میر کو چند دوستوں کے ہمراہ ایک گیم کھیلتے ہوئے دیکھا گیا لیکن وہاں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سجل علی موجود نہیں تھیں۔ وہیں دوسری جانب سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شئیر کیں جس کے بعد صارفین اس کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جوڑی کے درمیاں کچھ غلط ہوا ہے۔

سجل کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی اسٹوریز چند لمحوں بعد ڈیلیٹ کر دی گئیں جس کے بعد مداحوں کو مزید تشویش کا سامنا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More