یہ شوبز میں آنے سے پہلے ہوٹل میں نوکری کرتی تھیں اور پھر ۔۔ جانیں اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق دلچسپ سچ جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2021

پاکستانی شوبز اندسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل مومنہ اقبال انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ وہ 23 نومبر سنہ 1989 کو شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی ہے اور وہ بیچلر ڈگری ہولڈر بھی ہیں۔ مومنہ اقبال کو کم عمری میں اداکاری کا بہت شوق تھا۔

مومنہ اقبال اداکاری کے ساتھ سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیتی رہتی ہیں۔ انہیں بہت کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل ہوئی ہے۔ وہ ایک پڑھی لکھی اور ہونہار خاتون ہیں۔

* ڈراموں میں آنے سے قبل مومنہ اقبال کیا کرتی تھیں؟

اداکارہ مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل ہوٹل مینجمنٹ کی نوکری بھی کر چکی ہیں۔

* مومنہ کی فیملی میں کون کون شامل ہے؟

جیسا کہ ان کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ان کے والد کا نام اقبال ہے، علاوہ ازیں مومنہ کی ایک بہن اور 2 چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کے اہل خانہ کی رہائش لاہور میں ہے لیکن وہ اکثر اپنے کام کی وجہ سے کراچی آتی رہتی ہیں۔

2017 میں شوبز میں بطور ماڈل اور اداکارہ اپنا ڈیبیو کرنے والی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کھانے پینے کی بھی بے حد شوقین ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں کے نام پارلر والی لڑکی، عشق میں کافر، عہد وفا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مقبول پاکستانی فلم دال چاول میں بھی کام کر چکی ہیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنی فیملی کے ہمراہ بھی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More