گزرا ہوا وقت اپنی یادیں چھوڑ جاتا ہے، کچھ یادیں قلم اور تصاویروں میں قید ہو جاتی ہیں اور کچھ ذہن کے پردوں پر عکس چھوڑ جاتی ہیں۔ اداکار بھی اپنے ماضی کی تصاویروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے ان اداکاروں کے ماضی کی تصاویر۔
سوہائے علی
اداکارہ سوہائے علی جنہوں نے حآل ہی میں کرکٹر محمد شہزر سے شادی کی ہے، ان کی ماضی کی تصویر دیکھ کر شاید آپ کو بھی یقین نہ آئے کہ یہ اتنی کیسے بدل گئی ہیں۔
ہانیہ عامر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔متعلقہ خبرہانیہ عامر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادیپاکستان شوبز انڈسٹری کی کیوٹ اداکارہ ہانیہ عامر آئے دن کسی نہ...اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ بچپن کی تصویر کومداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ہانیہ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن سے اب تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، جبکہ ان کی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر پر پونیاں باندھے مسکرا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر بچپن میں بہت معصوم اور صحت مند نظر آتی تھیں، آپ بھی دیکھئے ان کی یہ تصویر۔
عفت عمر
عفت عمر کی پرانی تصاویر دیکھ کر تو یہ اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ یہ عفت ہی ہیں۔ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عفت نے اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی تھی جو بہت وائرل ہوئی۔
عمران اشرف
اداکار عمران اشرف جو مختلف ڈراموں میں اپنی جاندان اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ان کی ماضی کی تصاویر اور اب کی تصاویر میں بس سٹائل اور لُک کا فرق ہے، لیکن تصاویر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ عمران ہی ہیں یہ زیادہ نہیں بدلے۔