عرفان خان کے بیٹے کو باپ کی الماری سے کون سا خزانہ مل گیا؟

ہماری ویب  |  Mar 24, 2021

گزشتہ برس وفات پانے والے بھارتی فلموں کے سپر اسٹار اداکار عرفان خان مداحوں سے بچھڑے گیارہ ماہ بیت چکے ہیں اور ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں دیکھنے کے لیے بے قرار دکھائی دیتے ہیں۔

وہیں اداکار عرفان خان کا بیٹا بابِل خان بھی اپنے والد کی یاد میں کچھ نہ کچھ مداحوں کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔

اب حال ہی میں بابل نے عرفان خان کی ڈائری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

عرفان کی اس ڈائری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، بابل خان نے لکھا کہ مجھے یہ کتاب بابا کی الماری سے ملی ہے ۔یہ میں نے 12 برس کا تھا تب میں نے انہیں یہ کتاب دی تھی۔ وہ اس ڈائری میں میرے لیے اداکاری کے نوٹ لکھ رہے تھے جو غالباً وہ اسکول ختم ہونے کے بعد مجھے سکھانا چاہتے تھے۔ لہٰذا مجھے یقین ہے کہ ابھی مجھے خزانہ مل گیا ہے۔

کتاب کے چند صفحات دکھاتے ہوئے ، بابل نے لکھا ، 'میں پہلے کچھ نوٹ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جان سکیں کہ میں اچھا انسان ہوں۔

انہوں نے کتاب کے 4 نکات بتاتے ہوئے مزید بتایا کہ اگر آپ کو اس میں کچھ چیزیں سمجھ نہیں آتی ہیں تو ، میں آپ کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہتا ہوں کیونکہ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں ، جن کی مجھے سمجھ میں بھی نہیں ہے اور میں ان سے اب پوچھ بھی نہیں سکتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More