پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار بلال اشرف اور اداکارہ سائرہ یوسف آج کل مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار بلال اشرف اور سائرہ یوسف کے مداحوں کی جانب سے دونوں شوبز ستاروں کو شادی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں اداکار بلال اشرف اور سائرہ یوسف نے ایک اشتہار شوٹ کروایا ہے جس کے بعد سے دونوں فنکاروں کی ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
سائرہ اور بلال کی تصویروں پر دونوں کے مداح اور فالوورز اِنہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
سائرہ یوسف کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے سفید اور سیاہ رنگ کے دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔
سائرہ یوسف کی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے پرستاروں کی جانب سے مثبت تبصروں کی آمد کا سلسلہ سروع ہوگیا ہے جس میں ہر مداح کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بلال اشرف سے شادی کر لیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر ایک مداح کی جانب سے شادی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ’ کیا ہم سب مل کر وظیفہ نہ شروع کر دیں کہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے بے حد پیار ہو جائے اور یہ آپس میں جتنی جلدی ہو سکے شادی کر لیں، میرا پسندیدہ ہیرو اور ہیروئین، دونوں ساتھ میں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔‘
اس تبصرے کے نتیجے میں سینکڑوں انٹرنیٹ صارفین بھی یہی مطالبہ کر رہے ہیں جن میں اُن سب کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کی شادی کے لیے وظیفہ کرنے اور انہیں ایک ساتھ دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔