میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے اور۔۔ حرا مانی اپنی زندگی کے مشکل حالات کا بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Mar 24, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور حرا دونوں ہی بہترین فنکار ہیں۔ حرا ناصرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔

تاہم حال ہی میں مانی اور اہلیہ حرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق کچھ اہم اور مشکل ترین دنوں کے بارے میں بتایا۔

حرا کا کہنا تھا کہ ''ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے اور ڈرامہ میرا سن یارا ہٹ ہو رہا تھا''۔

اداکارہ نے بتایا کہ'' زندگی میں کافی مشکل حالات بھی دیکھے، چونکہ مانی نے پروڈکشن شروع کی تھی اسی لیے ہمیں پیسوں کی ضرورت تھی''۔

حرا نے اپنے گھر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ''ہمارا ایک گھر بھی تھا جو بِک نہیں رہا تھا، ہم پھنس گئے تھے''۔

مانی نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ''ہمارے ساتھ یہ بھی ہوا، میں نام نہیں لوں گا کہ 4 یا 5 سال پہلے 5 سال پہلے ایک مارننگ شو میں ہم گئے وہاں ایک اداکارہ کی سالگرہ تھی تو ایک اداکار نے منع کر دیا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہو کر انٹری نہیں دیں گے''۔ (جس کی وجہ شہرت کا نہ ہونا تھا)

شو کے دوران مانی نے بتایا کہ ''میں کپڑوں کے معاملے میں حساس ہوں، میری حرا سے لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے سے منع کرتا تھا''۔

مانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ '' میں پاکستانی ہوں، یہاں پیدا ہوا ہوں اس لیے مجھے یہاں کا پتا ہے، میرا خیال ہے کہ آپ جو بھی پہنیں علاقہ دیکھ کر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کو کس علاقے میں کیا پہن کر جانا چاہیے''۔

حرا اور مانی کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More