نادیہ خان بہت سیاست کرتی ہیں مجھے لگتا ہے کہ شادی کے بعد بدل گئی ہیں اور ۔۔ آغا علی نادیہ خان کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Mar 24, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ایک دوسرے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کیونکہ وہ ڈرامہ پراجیکٹس کے لیے ایک ساتھ سیٹ پر کام کر چکے ہوتے ہیں اور ان کا ملنا ملانا بھی رہتا ہے۔

اسی طرح کسی پروگرام کے دوران جب اداکاروں سے کسی دوسرے فنکاروں سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ اپنی رائے کا اظہار کبھی سنجیدہ انداز میں کرتے ہیں تو کبھی طنز و مزاح سے جواب دیتے ہیں۔

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار آغا علی اور حنا الطاف آج کل ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں جوڑی سیلیبریٹی مہمان کو مدوع کیا جاتا ہے۔ جس میں میزبان اور مہمان کے درمیان چیٹ چیٹ سیشن ہوتا ہے۔

اس بار ان کے پروگرام میں معروف سیاستدان فیصل سبزواری اور ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی کو شو میں مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کا ایک سیگمنٹ ایسا ہے جس میں مرد میزبان دوسرے مرد مہمان دونوں ایک دوسرے سے سوالات پوچھتے ہیں۔ جب فیصل سبزواری نے آغا علی سے سوال کیا کہ کونسی اداکارہ کو سیاست میں شامل ہونا چاہئے کیوں کہ وہ انڈسٹری میں بھی سیاست کو بیچ میں لے آتی ہیں؟

اداکار و میزبان آغا علی نے جواب دیا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ نادیہ خان اپنے شو میں کافی سیاست کا مظاہرہ کر چکی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے سیاسی مسائل پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جب میں نے نادیہ خان سے اپنے شو میں ملاقات کی تو مجھے لگا کہ وہ بالکل بدل چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید شادی کے بعد ان میں تبدیلی آئی ہے۔

مزید انہوں نے کیا کہا ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More