پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر اداکارہ جہاں اپنی خوبصورتی کو لے کر کافی حساس ہوتی ہے وہیں انہیں فٹ رہنے کا بھی بھوت سوار ہوتا ہے۔ ایسے میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنا وزن واضح طور پر کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔
آج ہم آپ کو مقبول ترین اور منجھی ہوئی اداکارہ اسماء عباس کا ڈائیٹ پلان بتانے والے ہیں جنہیں اپناتے ہوئے انہوں نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کیا۔
اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بہن اور پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور بتایا کہ ''ایک زمانہ تھا جب میں بہت موٹی ہو گئی تھی، میں اس وقت جِم کیا تھا اور ساتھ ہی ایروبکس ایکسر سائز کیا کرتی تھی''۔
اسماء عباس کا کہنا تھا کہ میں نے ڈائیٹ کی، میں نمکین دہی بڑے بہت زیادہ کھاتی تھی، اس کے علاوہ کچھ اور نہیں کھاتی تھی۔ ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تھوڑے سے چاولوں کے اوپر زیادہ ساری دال ڈال کر کھاتی تھی، اور اس کے اوپر بہت ساری سلاد۔ اس سے اور ایکسر سائز سے مجھے بہت زیادہ فرق پڑا''۔
اسماء عباس کا اور کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے:
٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔