پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں اور ان کی صلاحیتوں سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈسٹری کے چند اداکاروں کی بہنیں کتنی پڑھی لکھی ہیں؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ شوبز سے شوبز اداکاروں کی بہنیں کتنی پڑھی لکھی ہیں اور کس شعبے میں تعلیم حاصل کررہی ہیں یا کرچکی ہیں۔
1- صنم جنگ کی بہن آمنہ حبیب جنگ
معروف شوبز سیلیبریٹی اور میزبان صنم جنگ کی آمنہ حبیب جنگ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر کی ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
خیا ل رہے کہ آمنہ جنگ اور فہد کی منگنی 2019 میں اور نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا۔
2- حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ
نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی پیشے کے لحاظ سے ایک اسکن اسپیشلسٹ ہیں اور دبئی سمیت پاکستان میں بھی اپنی اسکن کیئر لائن کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔
3- سارہ اور نور خان کی بہن عائشہ خان
شوبز کی معروف اداکارائیں بہن سارہ خان اور نور خان کی ایک اور بہن بھی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے کیونکہ وہ ٹی وی اسکرین پر کبھی نظر نہیں آئیں۔ ان کی بہن کا نام عائشہ ظفر خان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نور اور سارہ خان کی بہن پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ عائشہ خان سب بہنوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔