صدف ہمارے خاندان میں نیا اضافہ ہے جس نے۔۔ سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کے بعد پہلی بار کزنز نے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Mar 22, 2021

گذشتہ کچھ ماہ کے دوران شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور جوڑیوں میں علیحدگی ہوئی جس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری بھی تھے۔

دونوں کی علیحدگی نے مداحوں کو ہِلا کر رکھ دیا جبکہ لوگوں نے اس معاملے میں جہاں شہروز کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ان کی دوسری اہلیہ ماڈل و اداکارہ صدف کنول کو بھی نہ چھوڑا۔

شہروز سبزواری کے کزنز اداکارہ مومل شیخ اور ان کے بھائی شہزاد شیخ نے احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے اس متعلق سوال کیا گیا۔

سائرہ اور شہروز کی علیحدگی پر کی جانے والی شدید تنقید کے سوال پر مومل شیخ کا کہنا تھا کہ ''لوگ تو باتیں کرتے آئے ہیں، کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا''۔

مومل شیخ نے اپنی ذاتی رائے کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ''وہ دو انفرادی اور بالغ لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے؟''

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ''سائرہ اور شہروز دونوں ہی خوبصورت دل کے لوگ ہیں اور صدف کا دِل بھی بے حد پیارا ہے''۔

تاہم اس حوالے سے شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ ''صدف ہمارے خاندان میں نیا اضافہ ہے جس نے بے حد تنقید برداشت کی اور مجھے لگتا ہے کہ اس نے سب کچھ بہت سمجھ داری سے ہینڈل کیا''۔

اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More