سوہائے علی ابڑو کے شوہر کون ہیں اور کیا کام کرتے ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Mar 22, 2021

گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بندھن میں بندھیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزر پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

شہزر محمد خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

اس کے علاوہ شہزر محمد جم میں بطور ٹرینر بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سوہائے اور شہزر کی شادی کی تقریب کے موقع پر شوبز فنکاروں سمیت کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More