شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے عموماً جوسز، اور ہربل چائے کا استعمال کرتی ہیں لیکن ایک بالی ووڈ اداکارہ ایسی ہیں جو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ایک خاص پانی کا استعمال کرتی ہیں جس کی قیمت بھی حیران کر دینے والی ہے۔
گزشتہ دنوں معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی رو تیلا دہلی سے ممبئی پہنچی تھیں جہاں انہیں ائیر پورٹ پرپانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے دیکھا گیا تھا۔
ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل نے سرخیاں بٹوری تھیں اور اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پانی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے جس کو بالی وڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔
ارواشی کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔