'ہو لعل میری پَت' گانے والے مرحوم عاشق حسین کی فیملی کی مدد یاسر حسین اور فرحان سعید نے کس طرح کی؟

ہماری ویب  |  Mar 19, 2021

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین اکثر و بیشتر صارفین کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے مشہور زمانہ قوالی ’ہو لعل میری پَت‘ گانے والے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار و موسیقار مرحوم عاشق حسین کے خاندان کی مدد کے لیے متعدد گلوکاروں کو دعوت دی تھی۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ جس جس گلوکار نے عاشق حسین کی قوالی ہو لال میری پت گا کر نام کمایا ہے اُن پر قرض بنتا ہے کہ پاکستان کے اس لیجنڈری گلوکار کی فیملی کی مشکل وقت میں مدد کریں۔

ویڈیو میں یاسر کا کہنا تھا کہ ابھی تک اُن کی آواز پر کوئی اور تو یہاں نہیں پہنچا ہے مگر معروف گلوکار فرحان سعید عاشق حسین کے گھر گئے ہیں اور انہوں نے لیجنڈری گلوکار کے خاندان کی مدد کی ہے، جو کہ اُن کے اوپر ایک قرض تھا جو انہوں نے چکایا ہے۔

یاد رہے کہ مشہور زمانہ قوالی ’ہو لعل میری پَت‘ مرحوم گلوکار عاشق حسین نے 1956ء میں گائی اور کمپوز کی تھی جس کے بعد پاکستانی سمیت بھارتی گلوکاروں نے بھی اسے گا کر خوب نام کمایا ہے۔

تاہم ان کی وفات کے بعد ان کی فیملی مشکل حالات میں غربت کی حالت میں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More