پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں کے خاندان والے بھی اسی انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ کچھ کے بچے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کے بچوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے دور دور تک نہیں ہے اور انہیں کوئی جانتا بھی نہیں۔
1) شگفتہ اعجاز
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی چار بیٹیاں ہیں جن کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر ان کی بیٹیاں کافی ایکٹو رہتی ہیں جبکہ یہ اپنی والدہ کے ہمراہ کئی مارننگ شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں لیکن ڈرامہ میں تاحال کسی کی انٹری نہیں ہوئی ہے۔
2) ساجد حسن
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول ترین اداکار ساجد حسن اور ان کی اہلیہ شکیلا ساجد جو کہ نامور یوگا ایکسپرٹ ہیں، ان کے 3 بیٹے ہیں جبکہ کسی کا بھی تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
3) شائستہ لودھی
کئی پروگرامز کی میزبانی کرنے والی ڈاکٹر شائستہ لودھی کے بچے بھی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں۔ ان کا بڑا بیٹا شافع انسٹاگرام پر کافی ایکٹو ہے اور یہ والدہ کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔
4) ریمبو صاحبہ
معروف جوڑی ریمبو اور صاحبہ کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں ہے۔ نہ ہی سوشل میڈیا پر زیادہ دِکھائی دیتے ہیں۔
٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔