پاکستانی شوبز انڈسٹری کے چند مشہور اداکار ایسے ہیں کہ وہ جیسے شوبز انڈسٹری میں آئے تھے وہ آج بھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں یعنی ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی مگر وہیں بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کی دس یا پندرہ سال پہلے کی تصویریں اگر دیکھ لی جائیں تو انہیں پہچاننا ہی مشکل ہوجائے۔
آج ہم مقبول اداکاروں کی کچھ پرانی اور یادگار تصویروں پر ایک نظر ڈالیں گے جن میں بالکل ہی الگ دکھائی دے رہے ہیں۔
1- ماہرہ خان
سپر اسٹار ماہرہ خان سوشل میڈیا پر اپنی ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کر چکی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ 22 سال پہلے کیسی دکھتی تھیں۔ تصویر میں وہ سُرخ جوڑے میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔
2- اعجاز اسلم
پاکستان کے مشہور اداکار اعجاز اسلم ایک جانے مانے اداکار ہیں۔ ان کا شمار اب سینئر اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ وہ آج بھی اتنے
ہی جوان نظر آتے ہیں جتنا ماضی میں دکھائی دیتے تھے۔ اداکار کی منفرد تصویر ملاحظہ کیجیے۔
3-حرا مانی
چند روز قبل پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی نے اپنی 10 سال پرانی تصویر شئیر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
حرا مانی نے خود ماضی میں لی گئی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ آج ہی کی طرح خوبصورت اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر 2010 کی ہے۔
4- فرحان علی آغا
شوبز انڈسٹری کے ایک اور مقبول اداکار فرحان علی آغا طویل عرصے سے ڈرامائی صنعت کا حصہ رہے ہیں۔ ان کی پرانی تصویر دیکھیں جس میں وہ بالکل پہچان میں نہیں آرہے ہیں۔
5- عائشہ خان
شوبز کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان جو اب عائشہ عبقہ کے نام سے جانی جاتی ہیں ، اپنی ماضی کے دنوں میں بالکل الگ نظر آتی تھیں۔ سال 2003 سے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عائشہ خان کی پرانی یادگار تصویر ملاحظہ کیجیے۔