پاکستان کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات بھی کی۔
اداکار میکال ذوالفقار سے میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ ''آپ کے اور آپ کی اہلیہ کے درمیان ایسا کیا ہوا تھا جو علیحدگی ہو گئی؟ کیونکہ میں نے آپ کو ہمیشہ ہی کافی خیال رکھنے والا اور محبت کرنے والا انسان پایا ہے؟ کیا کسی کی نظر لگ گئی؟''
سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ''کبھی کبھی شاید کچھ لوگ ایک دوسرے کے لیے نہیں ہوتے اور اسی وجہ سے ہم اب ساتھ نہیں''۔
جس پر ندا یاسر نے کہا ''ہاں ہوتا ہے کہ دو اچھے لوگ ایک ساتھ نہیں''۔
ساتھ ہی ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ ''اس شادی سے آپ کو دو پیارے پیارے تحفے بھی ملے ہیں جس کا اعتراف اداکار نے کیا۔
ندا کے شو پر میکال کی دونوں بیٹیوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔
اداکار کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔