کروڑوں کا گھر بیچنا پڑگیا تھا کیونکہ ۔۔۔ وہ اداکار جنہوں نے مشکل حالات میں اپنا قیمتی گھر فروخت کیا

ہماری ویب  |  Mar 18, 2021

عام لوگوں کی طرح شوبز کی نامور شخصیات بھی گھر کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے شہرت یافتہ اداکار بڑے سے بڑے گھر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لیکن آج ہم ان اداکاروں کے بارے میں جانیں گے کہ جنہیں مشکل وقت میں اپنا گھر بیچنا پڑا۔

1- جیکی شروف

بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف انڈسٹری کو درجنوں کامیاب فلم فراہم کرچکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے ناکام ہونے کے بعد نقصان بھرنے کے لیے جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف کو اپنا ذاتی سازو سامان سمیت گھر فروخت کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بتایا کہ بالی وڈ فلم’ بوم‘ کی ریلیز کے وقت ان کی فیملی ایک بڑی مشکل میں پھنس گئی تھی، وہ فلم ان کی والدہ عائشہ شروف کی جانب سے پروڈیوس کی گئی تھی۔

ٹائیگر شروف نے بتایا کہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور میرے والدین کو نقصان پورا کرنے کے لیے اپنا ذاتی سازوسامان بھی فروخت کرنا پڑا یہاں تک گھر بیچنے کی نوبت آن پڑی۔

انٹرویو میں ٹائگر شروف نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے ایک گھر خریدنا چاہتی تھیں لہٰذا میں نے ان کے لیے اور والد جیکیکے لیے گھر خریدا، میرے خواب ان کے خواب ہیں۔

2- زیبا بیگم

مشہور پاکستانی فلم اداکارہ زیبا ، مرحوم محمد علی کی اہلیہ ، جو ہماری فلمی صنعت کے ایک بہترین فلمی ستاروں میں سے ایک تھے ، چند بڑی وجوہات کی بنا پر اپنا گھر فروخت کرنے پر مجبور ہوگئےتھے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق وجہ یہ تھی کہ ان کا گھر آرٹسٹ کمیونٹی کے لوگوں کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس کے علاوہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل جیسے شہرت رکھنے والے سیاسی قائدین جب لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ہوا کرتا تو اس کے لیے بھی وہ اداکارہ زیبا بیگم کے گھر تشریف لے آتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں اپنا گھر بیچ کر قم قیمت والا گھر خریدنا پڑا۔

3- امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے' بگ بی' امیتابھ بچن جو فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کے طور پر جانے جاتے ہیں ،کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ انہیں کبھی مالی مشکلات یا کسی دوسرے مسائل کا سامنا ہوا ہوگا؟

جی ہاں انہیں ایک مرتبہ بڑا مسئلہ درپیش ہوا تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سنہ 2000 میں ، جب سلور اسکرین پر نئے فلمی ستارے اداکاری کے لیے پردے پر آرہے تھے ،تو امیتابھ بچن کو فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ درست فلموں کی تلاش کے لئے وہ بہت کوششیں کر رہےتھے وہیں ٹیکس حکام کی جانب سے ان کے گھر پر قبضہ کرنے کے لئے ایک نوٹس جاری ہوا۔ یہ مالی تباہی امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ کے باعث پیش آئی تھی جو فلموں کی تیاری اور پروگراموں کے انتظام کے لئے شروع کی گئی تھی۔ تاہم امیتابھ بچن نے اپنا گھر تو فروخت نہیں کیا بلکہ سہارا انڈیا فنانس نامی ایک آرگنائزیشن کو اپنا بنگلہ گروی رکھوا لیا تھا۔

خیال رہے کہ نامور اداکار امیتابھ بچن کے گھر کی قیمت 100 کروڑ (پاکستانی 1 ارب روپے) سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More