اداکارہ جویریہ سعود جو آج کل مشہور ڈرامے نند میں نند کا جاندار کردار ادا کر رہی ہیں ان کا ہر انداز لوگوں کو بہت پسند آتا ہے۔
کچھ وقت قبل انہوں نے اپنا ایک عالیشان محل نما گھر بنوایا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔
انہوں نے اپنا گھر ایک مکمل آؤٹ لک تھیم کے تحت تیار کروایا ہے جس میں سفید اور گولڈن رنگ کی تھیم ہے۔
ان کے گھر کے برتن بھی گولڈن اور سفید رنگ کے ہیں۔
جویریہ کہتی ہیں کہ:
" میرے ڈرائینگ روم میں موجود میرون اور گہرے لال رنگ کے منفرد پردے میں دبئی اور جرمنی سے لائی تھی کیونکہ مجھے ان کا یہ حسین ڈیزائن بہت زیادہ پسند آیا تھا۔ گھر کا سارا سامان میں نے خاص طور سے 5 سال میں اکھٹا کیا اور ان کو سیٹ کرنے میں اتنا ہی وقت لگا ہے۔ "
جویریہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ان کے گھر میں موجود سونے کے برتن ان کی دادی نے انہیں تحفے میں دیئے تھے جن کو اب انہوں نے خاص مہمانوں کے لئے نکالا ہے۔
گھر میں موم بتیوں اور شیشوں کا بہت زیادہ استعمال کیا گیاہے جبکہ کچھ دبئی اور ترکی سے منگوائی ہیں جبکہ کچھ فرانس سے لائی تھیں۔