ندا یاسر نے مجھے تھپڑ مارے اور پھر۔۔۔ عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Mar 17, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان شاہ ٹیپو ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے گذشتہ چند سالوں میں بڑے ہدایتکاروں کی توجہ حاصل کی۔ وہ منفی کردار ادا کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل "سب سیٹ ہے" سے اظفر علی کے کردار سے کیا تھا۔

ٹیپو پاکستامی ڈراموں سمیت بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنے منفی کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار ٹیپو نے ایک مشہور پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مضحکہ خیز واقعہ بیان کیا۔

عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ ایک ریہرسل کے دوران ندا یاسر نےا نہیں 21 مرتبہ تھپڑ مارے اور ان کے چہرے پر ندا یاسر کے بھاری بھرکم ہاتھ بہت زور سے لگے تھے۔ انہوں نے میزبان سے مخاطب ہوکر کہا کہ تصور کریں کہ ندا یاسر اپنے بھاری ہاتھوں سے آپ کو تھپڑ مار رہی ہوں وہ بھی ایک ڈرامہ کی مشق کرنے کے لیے تو کیا ہوگا جس پر پروگرام ہوسٹ نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More