صرف ماہ نور کی ہی شادی 16 سال میں نہیں ہوئی بلکہ ان کی بھی ۔۔۔ وہ 5 مشہور اداکار کون ہیں جن کی شادی چھوٹی عمر میں ہوئی؟

ہماری ویب  |  Mar 16, 2021

یہاں کئی ایسی مشہور شخصیات موجود ہیں جنھیں اپنے کیریئر کے 30 یا 40 کی عمر تک پہنچنے پر بھی محبت نہیں مل پاتی۔ تو دوسری جانب بہت ساری سیلیبرٹیز ایسی بھی ہیں جو کم عمری میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

آج ہم ان پاکستانی نامور شخصیات کے بارے میں ذکر کریں گے جنہوں نے کم عمری میں شادی کی۔

* ماہ نور بلوچ

پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ کی شادی سنہ 1985 میں ہوئی ، جب ان کی عمر قریباً 16 سال تھی۔ اداکارہ کے شوہر کا نام حامد صدیق ہے۔ ماہ نور نے اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ میڈیا اور پبلک سے دور رکھنے کو ترجیح دی ہے۔ ماہ نور بلوچ کے دو بچے ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ ان کے دونوں بچے بڑے ہو گئے ہیں اور اپنے اپنے گھروں میں آباد ہوچکے ہیں۔ اداکارہ ماہ نور بلوچ ٹی وی اداکار اور ماڈل ہونے کے ساتھ ہدایتکاری کے فرائض بھی سر انجام دیتی رہی ہیں۔

* فیصل قریشی

فیصل قریشی نے 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی لیکن 3 سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔ فیصل 26 سالہ بیٹی ہنیش قریشی کے والد ہیں۔ اداکار کی دوسری شادی 24 سال کی عمر میں ہوئی لیکن یہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور طلاق پر دوسری شادی کا بھی اختتام ہوا۔ دوسری بیوی سے ایک بیٹا ہے جو ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ جبکہ ان کی تیسری شادی ثناء کے ساتھ 2010 میں ہوئی جو ابھی تک قائم ہے۔ تیسری بیوی سے فیصل قریشی کی ایک بیٹی آیات ہے۔ خیال رہے کہ اداکارفیصل قریشی پاکستانی شوبز کا جانا مانا نام ہیں اور وہ آج بھی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

* جویریہ عباسی

شوبز کی ایک اور مشہور اداکارہ جویریہ عباسی ماڈل اور شو میزبان بھی ہیں۔ اداکارہ جویریہ 19 برس کی عمر میں مشہور اداکار اور ہدایتکار شمعون عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

* شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 21 سال کی عمر میں اپنی کزن نادیہ سے شادی کی۔ کرکٹر شاہد آفریدی آج 5 بیٹیوں کے والد ہیں۔

*اِرم اختر

اِرم اختر ایک مشہور پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ہیں۔ وہ میرے محسن اور اُمید جیسے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنے بہترین کردار کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ اِرم نے سن 1990 میں بطور اداکارہ کے اپنے ڈرامئی کیرئیر کی شروعات کی۔ ارم کے مطابق وہ محض 16 سال کی تھیں جب وہ اپنے کزن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔ اداکارہ اِرم 2 لڑکوں کی والدہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More