میرے جڑواں بچے ہی ہوں گے ۔۔۔ وہ وقت جب اداکارہ سارہ خان اپنے بچوں کی خواہش سے متعلق بتایا

ہماری ویب  |  Mar 16, 2021

ڈرامہ سیریل "بڑی آپا" سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ سارہ خان جن کی کچھ ماہ قبل ہی گلوکار فلک شبیر سے بہت دھوم دھام اور جلد بازی میں شادی ہوئی کہ کسی کو کان و کان خبر تک نہ ہوئی۔ سارہ خان نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے، کچھ وقت ڈراموں سے دوری اختیار کی اور ایک بار پھر ڈراموں میں نظر آئیں اور پھر اچانک شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔

سارہ خان کا شرارتی انداز ہر کسی کو خوب بھاتا ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج عام ہے کہ شادی کے فوری بعد ونبیاہتا جوڑے سے بچوں کی امیدیں لگانی شروع کردی جاتی ہیں، مگر اداکارہ سارہ خان نے تو شادی سے قبل ہی ایک انٹرویو میں بچوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ:

'' میرے جُڑواں بچے ہی ہوں گے، اللہ تعالیٰ بس مجھے یہی چاہیئے، اس کے علاوہ نہ ہوں، میری خواہش ہے کہ میرے جُڑواں بچے ہوں۔ ''

جیسے کہ ہم سب ہی جانتے ہیںا ن کے شوہر گلوکار فلک شبیر ان سے کتنی محبت کرتے ہیں، ہر دوسرے دن ان کو پھولوں کے گلدستے دیتے ہیں، مداحوں نے بھی سارہ کی اس خواہش کے لئے دُعائیں دینی شروع کردیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More