ایک اور دن، ایک اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم۔۔۔ سزا سے متعلق میشا شفیع نے خاموشی توڑ دی

ہماری ویب  |  Mar 16, 2021

گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع نے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ عدالت میں اس کیس کی سنوائی ابھی تک اپنے منطقی انجام کو نہیں پہنچی ہے۔

اورہتک عزت کیس تاہم گذشتہ روز ٹائمز آف انڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ میشا شفیع کو علی ظفر پر جھوٹا الزام لگانے کے باعث تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جس کے بعد میل آن لائن نے بھی یہ ہی خبر شائع کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا واقعی میشا شفیع کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی؟

سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے اس کو شئیر کیا جبکہ ان کے مِلے جلے تاثرات تھے۔

ان سب کے بعد گلوکارہ میشا شفیع خاموش نہ رہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

میشا شفیع نے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر میل آن لائن کی خبر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں۔

گلوکارہ نے کیپشن میں تحریر کیا کہ '' ایک اور دن، ایک اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم'' ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ '' ہراساں ہونے سے زیادہ اس کے لیے بولنا مشکل ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ خاموش رہنے کی تکلیف برداشت کرتے ہیں''۔

میشا شفیع نے ان سب کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا جو ظلم کے خلاف بول کر اپنا حال مشکل میں ڈالتے ہیں تاکہ کسی اور کا مستقبل بہتر ہو سکے۔

٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More