میں اپنے شوہر کو نہیں جانتی تھی اور میری شادی صرف 7 دن میں ہوئی ۔۔۔ وہ 5 اداکار جن کی شادی جھٹ پٹ ہوگئی

ہماری ویب  |  Mar 05, 2021

والدین چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹوں کی شادی فوری ہو جائے یعنی چٹ منگنی اور پٹ بیاہ ہو جائے، کچھ لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی شادی جلدی ہو جاتی ہے ارو کچھ کی شادی طے ہو جائے تو رسمیں بڑے عرصے تک چلتی ہیں جیسے کہ اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی ہوئی تھیں، مگر آج ہم آپ کو کچھ اہسے اداکاروں کی شادیوں سے متعلق بتا رہے ہیں جو جلدی میں ہوگئیں اور پتہ بھی نہ چلا۔

٭ نتاشا علی:

پاکستانی اداکارہ نتاشا علی کی شادی صرف 7 دن میں ہوئی، جبکہ نہ وہ دولہے کو پہلے سے جانتی تھیں اور نہ ہی ملی تھی۔ نتاشا علی کہتی ہیں کہ: '' لاک ڈاؤن کے دوران میری شادی ہوئی صرف 14 یا 15 لوگ شادی میں شریک تھے اور کھانا ہم نے باہر سے آرڈر کرلیا تھا، سادگی سے شادی کرنے کا خواب تھا میرا جوکہ لاک ڈاؤن میں پورا ہوا اور پھر ہم نے فوٹو شوٹ کے لئے تیاری کی تھی۔''

٭ حنا آغا:

پاکستانی اداکارہ حنا اور اداکار آغا کی شادی بھی بہت جلد بازی میں ہوئی اور ان کی شادی بھی اسی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی۔ دونوں کی شادی اچانک ہی ہوگئی جس پر مداح بھی حیران تھے۔

٭ سارہ خان:

پاکستانی اداکارہ سارہ اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر کی شادی بھی بہت جلدی انجام پائی، ایک دن سارہ نے انسٹاگرام پر ہاں کرنے کا پوسٹ شیئر کیا اور اسی رات مایوں ہوگئی، اتنی جلدی شادی کی تصاویر سامنے آئیں کہ پتہ ہی نہ چلا۔

٭ شاہد کپور:

بھارتی اداکار شاہد کپور کی شادی بھی محض 16 دن کے وقفے میں ہوئی، شادی ماں باپ کی پسند کی تھی، والدین نے لڑکی پسند کی پھر شادی طے ہوئی اور فوری رخصتی ہوگئی۔

٭ عمران ہاشمی:

بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی شادی 9 دن کے اندر ہوگئی تھی جبکہ ان کی بیوی پروین شاہانی ان کی قریبی دوست تھیں، شادی اسلامی طریقوں سے ہوئی تھی، کیونکہ یہ مسلمان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More