بلاشبہ میاں بیوی کا رشتہ ایک سب سے عظیم رشتہ ہے اور رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد شوہر اور اہلیہ کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔
مشہور پاکستانی اداکاروں کی زندگی میں بھی شادی کے بعد بڑی اور مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کے بارے میں وہ کئی پروگراموں میں تذکرہ بھی کرچکے ہیں۔
آیئے جانتے ہیں کہ وہ 5 کونسی مشہور اداکاروں کی جوڑی ہے جو شادی کے بعد بہت خوش ہے۔
* افضل خان اور صاحبہ
لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی افضل خان اور صاحبہ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ہنستی مسکراتی یہ خوبصورت جوڑی جب کسی بھی پروگرام میں شرکت کرتی ہے تو وہاں موجود حاضرین کی ان پر سے نظرر ہی نہیں ہٹ پاتی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر افضل خان پر فخر ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میں نے ان سے شادی کر کے اپنی زندگی کا درست فیصلہ کیا، بہترین شوہر ہونے کے ساتھ مثالی باپ کا کردار بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ صاحبہ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش ہوں اور سمجھتی ہوں کہ افضل خان سے شادی کرنا زندگی کا بہترین اور درست فیصلہ تھا۔
* آغا علی اور حنا الطاف
حال ہی میں ایک شو میں آغا علی اور حنا الطاف نے شرکت کی جس میں انہوں نے شادی کے بعد زندگی میں رونما ہونے و الی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔
اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ حنا الطاف سے شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی شادی سے قبل جزباتی مزاج کے تھے لیکن اب وہ سوچتے ہیں کہ کسی دوسرے کی زندگی بھی ان سے منسلک ہے تو اب وہ خود کو پر سکون رکھتے ہیں۔
* منیب بٹ اور ایمن خان
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان جس شو کا حصہ بنتے ہیں وہاں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ معروف اداکار جوڑی نے حال ہی میں انہوں نے آغا علی اور حنا الطاف کے پروگرام میں شرکت کی جس میں دونوں مہمان اداکاروں کی جانب سے خوبصورت گفتگو کی گئی۔
شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال پر اداکارہ ایمن خان کا کہنا تھا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ ذمہ دار ہو گئی ہیں۔ شادی سے پہلے چونکہ میں اپنے والدین کے گھر تھی اس لیے مجھے ٹھیک اندازہ نہیں تھا لیکن شادی کے ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔
*عائزہ خان اور دانش تیمور
پاکستانی شوبز کی سب سے خوبصورت جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ دونوں ایک جوڑی ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ شادی کی طرف راغب ہوجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جبآپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاتے ہیں تو کوئی آپ کے بارے میں کچھ کہنے کا حقدار نہیں ہوسکتا۔ مختصرا شادی کے بعد زندگی مزید خوبصورت ہو جاتی ہے۔
* ریما خان
ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان کی شادی کے بعد کی زندگی میں بھی بہت بدلاؤ آیا ہے۔ اداکارہ کی اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں مزید نکھار آگیا۔