سائرہ یوسف اپنی خوبصورتی اور شائستہ مزاج کی وجہ سے ہردلعزیز اداکارہ ہیں۔ لیکن گزشہ دنوں پلوشے یوسف نے جو سائرہ کی بہن ہونے کے علاوہ معروف ہئیر ڈریسر اور فیشن اسٹائلسٹ بھی ہیں، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سائرہ کی ایسی تصاویر اپلوڈ کیں جن میں سائرہ کی جلد تھوڑی ناہموار نظر آرہی تھی۔
جہاں کچھ لوگوں نے بغیر میک اپ اور فلٹرکیے بغیر تصویر اپلوڈ کرنے پر سائرہ کی ہمت کی داد دی اور کہا کہ یم سب انسان ہیں اور عام انسانوں کی اسکن پر تھوڑے بہت داغ دھبے ہوتے ہی ہیں لیکن ایک اداکارہ کا ڈرے بغیر ایسی تصویر پوسٹ کرنا ایک قابل قدر اقدام ہے وہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنھوں نے نامناسب کمنٹ کرنے کی ساری حدیں ہی پار کردیں۔ ایک صارف نے تو یہ تک کہ دیا کہ “ اس تصویرسے کیا ثابت کرنا چاہتی ہو کہ شہروز نے صحیح کیا“
اتنے برے کمنٹس کے جواب میں سائرہ کی بہن نے ایک ٹرینڈ شروع کیا جس میں انھوں نے خواتین کو چیلنج کیا کہ اپنی بغیر فلٹر کیے تصاویر اپلوڈ کریں جس کو قبول کرتے ہوئے سائرہ نے اپنی ہنستی مسکراتی بغیر فلٹر کی تصویر اسٹوری کے طور پر اپلوڈ کی جس کا کیپشن تھا “مجھے اپنی جلد سے پیار ہے، نوفلٹر“
سائرہ یوسف کے مداح ان کی اس تصویر کو خوب سراہ رہے ہیں اور ان کی ہمت کو شاباش دے رہے ہیں۔
تھوڑی دیر بعد منال نے بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بغیر میک اپ اور فلٹر کے تصویر اپلوڈ کی جس کا کیپشن “ان فلٹرڈ اور رئیل“ دیا ہے۔ منال خان کے مداح بھی سائرہ کا ساتھ دینے پر منال کو سراح رہے ہیں۔