پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو مداح ایک ساتھ بے حد پسند کرتے ہیں، شادی سے لے کر اب تک یہ دونوں سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے آغا علی اور حنا الطاف کے پروگرام میں شرکت کی جس میں دونوں مہمان اداکاروں کی جانب سے دلچسپ گفتگو کی گئی۔
حنا الطاف نے ایمن سے سوال کیا کہ ''تمہاری زندگی شادی کے بعد کس حد تک تبدیل ہوئی ہے؟'' جس کا جواب دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ''میں اب پہلے سے زیادہ ذمہ دار ہو گئی ہوں۔ شادی سے قبل چونکہ میں اپنے والدین کے گھر تھی اس لیے مجھے چیزوں کا زیادہ اندازہ نہیں تھا اور پھر شادی کے فوراً بعد امل کی ذمہ داری بھی مجھ پر آگئی''۔
تاہم منیب نے مداحوں کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ بھی شئیر کیا، انہوں نے بتایا کہ ''شادی کے بعد جب ہم گھومنے گئے تو ایمن مجھ سے اس بات پر ناراض ہو گئی کہ جو تصاویر میں نے لی تھیں، ان میں سے اسے ایک بھی پسند نہ آئی، اور اس نے مجھ سے کہا کہ آپ کو تصویریں لینا نہیں آتیں''۔
جس پر ایمن نے بتایا کہ ''ہاں اب میں منیب سے کہتی ہوں کہ پہلے تم میری تصاویر لو، جب تک اچھی نہیں آئے گی میں تمہاری بھی نہیں لوں گی''۔
منیب بٹ نے بتایا کہ ''ایمن کی میں تقریبا 50 کے قریب تصاویر لیتا ہوں جس میں سے وہ کسی ایک کا انتخاب کرتی ہے''۔
ایمن اور منیب نے مزید کیا چٹ پٹی باتیں کیں، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نا بھولیے گا۔