والدین کے زیادہ اس دنیا میں کوئی مخلص نہیں ہے، یہ ہمیشہ اپنے بچوں کی ہر خوشی، غم، دکھ تکلیف اور پریشانی میں اولاد کا ساتھ دیتے ہیں، اولاد کے لئے ہر صحیح اور غلط کا فیصلہ والدین ہی کر سکتے ہیں، لیکن جب ان میں سے ایک بھی ہم سے جُدا ہو جائے تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
خاص طور پر بیٹیوں کے لئے ان کے والد کے بغیر رہنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ بیٹیوں کے لئے ان کے باپ سے بڑھ کر کوئی دوسری ہستی نہیں۔
کچھ ایسا ہی اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ہے۔ اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں: '' مجھے آپ سے محبت ہے ابو، ایک روز ہم ضرور ملیں گے، جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔''
ماضی میں بھی یہ اپنے والد کو یاد کرتی نظر آتی تھیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ: '' میں ٹوٹ گئی تھی ابو کی موت کے بعد، مجھے ایسا لگتا تھا کہ زندگی ختم ہوگئی اور اب میرے پاس کچھ نہیں بچا، جب تک ابو زندہ تھے، مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا، مگر ابو کی موت کے بعد میں نے ہر کسی کی باتیں سُنی، ایک وقت تھا مجھے لگتا تھا کہ جس کا باپ نہیں ہوتا ، اس کا کوئی نہیں، اس کی ملکیت ختم ہو جاتی ہے۔ ''
یہ کہتے ہوئے رو پڑیں اور مزید کہا کہ:
'' میں بس ابو کو یاد کرتے ہوئے روتی اور سجدے میں جھک کر ان کے لئے دعائیں کرتی تھیں۔''
واضح رہے کہ نور بخاری کے والد 20 فروری 2017
کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔