ہر ماں باپ اپنی اولاد سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کی خوشی کے لیے ہر جائز ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ خاص کر جب کوئی خاص موقع ہو تو اس وقت والدین اپنے بچوں کو تحائف بھی دیتے ہیں۔
بالکل اسی طرح ٹی وی پر نظر آنے والی معروف شخصیات بھی اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور ان کی خوشی کے لیے بہتر انتظامات کرتی ہیں۔
آج ہم جانیں گے کہ وہ کونسی مقبول شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو ان کی سالگرہ کے موقع پر حسین تحفے دیے۔
1-سیف علی خان
بڑے نواب سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور خان کو اس کی دوسری سالگرہ پر ایک نئی برانڈ کی گاڑی بطور تحفے میں پیش کی تھی۔
2- شاہد کپور
بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اپنی ننھی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر کوئی تحفہ تو نہیں دیا بلکہ اس سے بھی بڑا سرپرائز دیا۔ اداکار اپنی بیٹی میشا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسے اپنی اہلیہ سمیت لندن گھمانے لے گئے تھے۔
3-عامر خان ( باکسر)
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیٹے زاویار خان کو پہلی سالگرہ پر قیمتی رولیکس گھڑی تحفہ دی ہے۔
4-شلپا شیٹی
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے بیٹےویان راج کندرا کو اس کی سالگرہ کے موقع پر مہنگی گاڑی بطور تحفے میں دی تھی۔