فہد مصطفیٰ اور دپیکا پڈوکون دونوں ہمشکل ہیں۔۔۔ دیکھیں دونوں کی چند تصاویر

ہماری ویب  |  Mar 01, 2021

دنیا میں کہیں نہ کہیں انسان کی ایک ہی شکل والے 2 یا اس سے زیادہ افراد پائے جاتے ہیں، اور جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں رہتی اور صارفین سوشل میڈیا مختلف پوسٹس شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔

وہیں اب سوشل میڈیا صارفین پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اظہار رائے کی آزادی کے سبب ہر انسان جو سوچتا، سمجھتا یا پسند کرتا ہے اُسے فوراً سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیگر انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ بھی شیئر کرنے لگتا ہے جس میں سے اکثر پوسٹس وائرل ہو کر ٹرینڈ بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فہد مصطفیٰ کی ایک تصویر پر انہیں مقبول اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ہم شکل قرار دے دیا گیا ہے۔

اس موازنے کو سوشل میڈیا کے سینکڑوں صارفین کی جانب سے درست قرار دیا جا رہا ہے اور کچھ کا کہنا ہے اور چند صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کے چہرے ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں اور کوئی موازنہ نہیں ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون اور فہد مصطفیٰ کے موازنے کی یہ پوسٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More