کرینہ کپور اور سیف علی خآن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، مگر اب تک ان کے بچے کی تصویر کو میڈیا پر شیئر نہیں کیا گیا اور نہ کوئی پوسٹ میں دکھایا گیا، البتہ بچے کو ہسپتال سے گھر لاتے ہوئے ان کی تصاویر وائرل ہوئیں لیکن نومولود کو چادر سے ڈھک کر لایا گیا تاکہ کسی کو نظر نہ آئے۔
جس پر مداحوں کی جانب سے بچے کو دکھانے کی درخواستیں بھی آ رہی ہیں اور ساتھی اداکار بھی کہہ رہے ہیں کہ آخر نواب آف پٹودی خاندان کے تیسرے راجہ کی منہ دکھائی کب ہوگی۔ اس سے متعلق اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے ایک خاص پلان تیار کیا ہے .
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق : کرینہ اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کا انسٹاگرام ہینڈل کے ورچوئل سیشن کے ذریعے مداحوں سے تعارف کروایا جائے گا لیکن یہ اب بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ سیشن کب ہو گا۔
چانکہ سیف کورونا وباء کے دوران بچے کی صحت کو لے کر احتیاط کر رہے ہیں اس وجہ سے یہ لوگ ورچوئل سیشن کے ذریعے دوسرے بیٹے کا تعارف کروائیں گے۔
سیف اور کرینہ کے مطابق:
'' ہمارا بچہ بہت خاص ہے اور اس کی نگرانی کرنا ہمارا فرض ہے، اس لئے اپنی سہولت کے مطابق ان کو میڈیا کے سامنے دکھائیں گے۔''
کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی پہلی سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو
فوراً ہی
وائرل ہوگئی
۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ
کرینہ اپنے نئے گھر کی چھت پر کیپ ،سن گلاسز اور بلو ٹاپ پہنے
بیٹھی ہیں،
جس کے کیپشن میں کرینہ نے لکھا کہ میں نے آپ سب کو بہت یاد کیا۔
ان کی سیلفی کو کچھ ہی گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد
لوگوں نے لائک کیا ہے۔