صنم جنگ نے اپنی طلاق کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑ دی

ہماری ویب  |  Mar 01, 2021

کچھ ماہ قبل پاکستان کی معروف اداکارہ اور سابق مارننگ شو ہوسٹ صنم جنگ کی طلاق سے متعلق کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کے بعد اداکارہ سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صنم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے سوالات کی بھرمار ہو گئی جس کے بعد انہیں وضاحت دینا پڑی کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور یہ سب محض افواہیں ہیں۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ نے نادیہ خان کے ہمراہ احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ افواہوں کے باعث انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ کا کہنا تھا کہ ''میں نے اس وجہ سے وضاحت دی کیونکہ بات بہت آگے جا چکی تھی مجھے لگا تھا معاملہ دو یا تین دن میں ختم ہو جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔ میری ساس کو فون آنا شروع ہو گئے کہ کیا ہو گیا قصام (صنم کے شوہر) نے دوسری شادی کر لی؟''

صنم نے بتایا کہ ''قصام کو امریکہ میں فون آ رہے ہیں، سب کو پریشانی ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ کیوں نہیں رہتے؟''

انہوں نے کہا کہ ''ہم کچھ عرصے کے لیے یہاں ہیں، ہم اس انتظار میں ہیں کہ کب وہاں شفٹ ہوں لیکن یہ بہت لمبی کہانی ہے، ہماری بیٹی علایہ کا ویزا نہیں ہے، اسی لیے ہم لوگ وہاں نہیں جا سکتے، میں اکیلے علایہ کو چھوڑ کر قصام سے ملنے نہیں جا سکتی۔''۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ''میری فیملی کے تمام لوگ بے حد پریشان ہو گئے تھے، دور دراز کے رشتہ داروں کے فون آ رہے تھے یہاں تک کہ انڈسٹری میں مجھے کسی کا فون نہیں آیا لیکن اداکار زاہد احمد نے میسج ضرور کیا اور کہا کہ صنم کیا تم ٹھیک ہو؟ یہ سب کیا ہے، تب میں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے''۔

تاہم اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ''اس سب کا آغاز انسٹاگرام پوسٹ پر ایک کمنٹ سے ہوا تھا جس میں صارف نے تحریر کیا کہ آپ اور قصام ساتھ کیوں نہیں ہیں؟، وہ آپ کی تصاویر میں دکھائی بھی نہیں دیتے''۔

اداکارہ کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتہ صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ کی رخصتی کی تقریب ہوئی جس میں قصام نے بھی شرکت کی۔



٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More