پاکستانی شوبز سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے وہ اداکار اور اداکارائیں جنہوں نے انڈسٹری میں بھرپور نام کمایا اور ان میں سے بہت سے آج بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند شوبز فنکار ایسے بھی ہیں جن کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور انہیں گھر والوں کی طرف سے اجازت نہیں تھی۔
وہ مشہور اداکار کونسے ہیں آج ہم جانیں گے۔
1-علی عباس
پاکستانی شوبز کا ابھرتا ہوا نام علی عباس جو کہ باصلاحیت پاکستانی اداکار ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ایک ورسٹائل اداکار ہیں جو ٹی وی اسکرین پر مختلف کردار نبھاتے نظر آتے ہیں اور انھیں اپنی اداکاری کے سبب لوگوں سے بے حد محبت ملتی ہے۔ وہ واقعی اپنی جاندار اداکاری سے شوبز کے دیگر کو سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ علی عباس شوبز میں نہیں آنا چاہتے تھے۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد کبھی نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز انڈسٹری میں شامل ہوں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک سند یافتہ وکیل ہیں، وہ قانون میں تین ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔ علی عباس نے بتایا کہ ان کا شوبز میں آنا اتفاق نہیں تھا بلکہ اداکار بننا ان کا خواب تھا۔
2- روینا ٹنڈن
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا شمار بھارت کی مشہور اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے ، ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں انڈسٹری میں شوق سے نہیں حادثاتی طور پر آئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینا ٹنڈن نے انٹرویو میں شوبز میں انٹری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج میں انڈسٹری میں ہوں تو حادثاتی طور پر ہوں کیوں کہ میں کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی۔ میں تو ایسی لڑکی تھی جو اپنی جوانی میں گول مٹول ہوا کرتی تھی، لوگ مجھے حیرت کی نگاہوں سے دیکھا کرتے تھے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے لئے شاید خوش قسمتی تھی کہ مجھے اسکول کے زمانے میں بھی کسی بھی فنکشن میں کارکردگی کے لئے سب سے آگے کھڑا کیا جاتا تھا لیکن قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ مجھے کالج کے زمانے میں ایک اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا۔
46 سالہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اشتہار دینے والے صاحب مجھے اسکرین پر آنے کا کہتے تھے لیکن میں منع کر دیا کرتی تھی یہاں تک کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی بھی آفرز آئیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوں کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی۔
3- سعدیہ امام
شوبز کی معروف اداکارہ سعدیہ امام بھی ان فنکاروں میں سے ہیں جن کا ارادہ شوبز میں آنے کا نہیں تھا۔ ہیلتھ فیشن سائٹ کے مطابق سعدیہ امام نے نادیہ خان کے ایک پروگرام میں اس حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے اہلخانہ کی کفالت کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔ اداکارہ کا تمام اہل خانہ کے افراد کا انحصار سعدیہ اور ان کی بڑی بہن عالیہ پر تھا۔
4-ریکھا
بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریکھا جن کی اداکاری کے سب ہی دیوانے تھے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اداکاہ ریکھا شوبز میں آنے کی خواہش نہیں رکھتی تھیں؟ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ لیکن جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہیں کہ انہوں نے درست کیریئرکا انتخاب کیا۔