وقت نے ان کو اتنا بدلا کہ یہ پہلے جیسے رہے ہی نہیں ۔۔۔۔ مقبول سیلیبرٹیز جو پہلے بالکل مختلف نظر آتے تھے، دیکھیں ایسی پرانی تصاویر جو شاید آپ نے بھی کبھی نہیں دیکھی ہوں گی

ہماری ویب  |  Feb 25, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات ہوں یا کوئی اور مشہور شخصیت، ان کی جانب سے ماضی کی سنہری یادوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

فنکاروں کی جانب سوشل میڈیا پر ماضی کی وہ یادگار تصاویر شیئر کی جاتی رہتی ہیں جو اس سے قبل ان کے مداحوں نے کہیں نہیں دیکھی ہوتیں۔

کیونکہ سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں تمام تر تفصیلات، تصاویر، ویڈیوز سب کچھ آپ کی آنکھوں کے سامنے حاضر ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کے ساتھ ساتھ دیگر ٹی وی شخصیات بھی سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

تو چلیں آئیں اور دیکھتے ہیں اپنی اپنی من پسند شخصیات کی پرانی تصاویر دیکھتے ہیں۔

*سکینہ سمو

ماضی کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو کی جانب سے گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی گئی کو ان کے پرستاروں کے بہت پسند آئی۔

سکینہ سمو کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک برسوں پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکینہ سمو کے سر پر ایک طوطا بیٹھا ہوا ہے اور وہ مسکرا رہی ہیں۔

* خالد انعم

خالد انعم شوبز انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں اور آج بھی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ باصلاحیت اداکار کی جانب سے ماضی کی یادگار تصویر شئیر کی گئی جو کافی وائرل ہورہی ہے۔ تصویر ملاحظہ کیجیے۔

*وسیم بادامی

پاکستان کے مقبول ترین اینکر پرسن اور ہوسٹ وسیم بادامی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ وسیم بادامی اپنی حالیہ تصویروں کے ساتھ ماضی کی یادگار تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ چند روز سے اینکر پرسن وسیم بادامی کی جوانی کی تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

* حدیقہ کیانی

مشہور و معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی ماضی اور حال کی تصویر ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More