اگر ہم شوبز انڈسٹری کی بات کریں تو یہاں موجود اکثر اداکارائیں بہت لگن اور دن رات کی محنت کے بعد اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انڈسٹری میں آنے والا ہر نیا فنکار ان سے متاثر ہو کر سبق سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔
تاہم جس اداکارہ کی جتنی مقبولیت ہوتی ہے اتنا ہی وہ معاوضہ بھی وصول کرتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے کافی چھوٹی عمر سے کام کرنا شروع کیا، جبکہ اسی وجہ سے آج وہ کروڑ پتی بن چکی ہیں۔
1) بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری کو ہم کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری پر راج کرتا دیکھ رہے ہیں، ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو محنت اور لگن سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ ان کے کام میں باخوبی نظر آتا ہے۔ تاہم بشریٰ انصاری نے کافی چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا اور آج یہ جس مقام پر ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی محنت ہے۔ کئی ایسا کردار نہیں جو یہ ادا نہ کر سکیں۔
2) ارچنا سنگھ
بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ بھی کافی شہرت یافتہ فنکارہ ہیں۔ سپر ہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کہ مس بریگینزہ اپنے ہنسنے کے انداز سے کافی مشہور ہیں۔ ارچنا سنگھ بھی کسی فلم یا شو میں شرکت کا بھاری معاوضہ وصول کرتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بھی کافی چھوٹی عمر سے کام کا آغاز کر دیا تھا۔
3) ثمینہ پیرزادہ
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا تو نام ہی کافی ہے۔ یہ بھی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے چھوٹی عمر سے کام کرنا شروع کر دیا تھا تاہم یہ کئی عرصہ تک شوبز انڈسٹری پر چھائی رہیں۔
4) مہوش حیات
مہوش حیات وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے پہلے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بعدازاں فلموں میں بہترین اداکاری کر کے اپنے نام کا لوہا منوایا۔ مہوش بھی کافی کم عمر میں شوبز کا حصہ بن گئی تھیں، جبکہ اپنے نام کی وجہ سے یہ اداکارہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔