آج کل کے لوگ جب 30 سے 35 سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ان میں معمولی طور پر بڑھاپے کی جھلک دکھائی دینے لگتی ہے، اور جب اس سے تھوڑا آگے کی عمر کو پہنچتے ہیں تو داڑھی اور سر کے بال بھی سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
لیکن وہیں اس دنیا میں متعدد افراد ایسے بھی موجود ہیں جن کو اپنی بڑھتی عمر کی خاص فکر لاحق ہوتی ہے، اور ان کی صحت اور عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم کچھ معروف شخصیات کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو اپنے آپ کو فٹ رکھتے ہیں اور عمر ان کے صرف ایک نمبر کی مانند ہے۔
*عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی فٹنس سے ہر شخص واقف ہے۔ ماضی میں وہ کرکٹ کے کھلاڑی رہ چکے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی ان میں ورزش کرنے کی عادت عام ہے۔ 68 سالہ عمران خان کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ بوڑھاپا ان کے آس پاس بھی موجود نہیں ہے۔
*شائستہ لودھی
پاکستان کی سینئر میزبان شائستہ لودھی شعبے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور ان سے بہتر فٹنس اور دیگر صحت کے راز کے بارے میں شاید ہی کسی کو اتنا معلوم ہوگا۔ ڈاکٹر شائستہ ویسے تو اپنی عمر سے متعلق گفتگو سے گریز کرتی ہیں۔ لیکن ان کی صحت کا راز یہ ہے وہ تازہ سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کرتی ہیں، ورزش کرتی ہیں اور اپنی جلد کو بہتر بنانے میں قدرتی ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں۔
*چوانڈو اینڈ فری ( فوٹو گرافر)
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر چوانڈو اینڈ فری نے اپنی ہی تصاویر کی بدولت پوری دنیا کی توجہ حاصل کرچکے ہیں۔تصاویر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ وہ 20 سے 30 برس کے ہیں لیکن جب لوگوں کو ان کی اصل عمر کا پتہ چلتا ہے تو کانوں پر یقین نہیں آتا۔
1980 کی دہائی میں چوانڈو سنگاپور میں ماڈل کے طور پر کام کرتے رہے جبکہ 90 کی دہائی میں پاپ گلوکار بھی بن گئے۔ ویسے چوانڈوز کا ماننا ہے کہ لوگوں کی شخصیت کا 70 فیصد انحصار غذا اور 30 فیصد ورزش پر ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ ناشتے میں 6 ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں تاہم 4 انڈوں کی زردی کی بجائے صرف سفیدی کھاتے ہیں۔اس کے علاوہ دودھ کا ایک گلاس پیتے ہیں اور ایووکیڈو اور بیریز بھی ان کے ناشتے کا حصہ ہوتے ہیں۔
جہاں تک ورزش کی بات ہے تو مصروفیات میں بھی وہ ہفتے میں 4 مرتبہ جسم بنانے والی ورزش ضرور کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ مناسب نیند بھی لیتے ہیں۔
* وسیم بادامی
پاکستان کے معروف سینئر اینکر پرسن وسیم بادامی کو کئی سالوں سے ٹی وی اسکرین پر دیکھا جارہا ہے۔ ابتداء میں وہ بڑی عمر کے دکھائی دیتے تھے لیکن آج تو وہ اپنی جوانی کی طرف واپس لوٹ آئے ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق اینکر پرسن وسیم بادامی 36 برس کے ہیں۔
* ندا یاسر
پاکستان کی ایک اور مقبول میزبان و اداکارہ ندا یاسر جن کی فٹنس اور عمر کے بارے میں سن کر لوگوں کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آتا۔ اداکارہ ندا یاسر اکثر اپنے مارننگ شو میں صحت کے موضوعات پر گفتگو کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ وہ اپنا صحت مے معاملے میں کافی سنجیدگی سے کام لیتی ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق ندا یاسر کی عمر 47 برس ہے لیکن انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اب بھی 25 سال کی ہی ہیں۔