بچوں کے جوان ہونے میں وقت کا اندازہ نہیں رہتا، دیکھتے ہی دیکھتے بچے بڑے ہو جاتے ہیں اور اپنے والدین کا سہارا بن جاتے ہیں،، کچھ ایسے ہی ہمارے پاکستانی اداکاروں کے بچے ہیں، جن کو ہم نے ٹی وی پر تو بہت کم دیکھا ہے، مگر یہ اتنی جلدی بڑے ہو گئے ہیں، ان کے والدین آج بھی اداکاری کی دنیا میں مصروف ہیں مگر بچوں کی اپنی ہی دنیا ہے۔ دیکھیئے ان کی چند تصاویر:
حنا دلپزیر
پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر جن کو دنیا بھر میں ''مومو'' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ دلپزیر ہے جوکہ جوان ہے اور شادی بھی ہو گئی ہے۔ آپ بھی دیکھیئے ان کی تصویر اپنی والدہ اور بیوی کے ہمراہ۔
نعمان اعجاز
اداکار نعمان اعجاز جو کہ آج کل ڈرامہ سیریل '' ڈنک '' میںا ستاد کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کے جوان بیٹے زاویار بھی باپ کی طرح جان دار اداکارہ کر رہے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے ان کی تصاویر
بینا چوہدری
اداکارہ بینا چوہدری جو کہ مختلف ڈراموں میں سپورٹنگ کردار ادا کرتی ہیں، ان کی بیٹی حریم سہیل بھی اتنی بڑی ہوگئی ہے اور یہ بھی ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔
فضیلہ قیصر
اداکارہ فضیلہ قیصر کے بیٹے زورین قیصر بھی ڈراموں میں کام کر رہے ہیں، یہ اپنی والدہ کے چھوٹے بھائی کی طرح نظر آتے ہیں۔
کاشف خان
اداکار کاشف خان کی بیٹی کے گذشتہ دنوں خوب چرچے آپ نے بھی سنے ہوں گے، ان کی بیٹی ٹک ٹاکر ہیں، اور ابھی بھی یہ بات سب لوگ نہیں جانتے۔ کاشف کی بیٹی ربیکا خان بھی بہت خوبصورت ہیں۔