کسی نے کیا اپنے جگر کے ٹکرے کو رخصت تو کسی نے کیا بہن کی شادی کی خوشی میں رقص ۔۔۔ 3 وہ اداکار جن کے گھر شادی کی تقریبات بہت دھوم دھام سے ہوئیں، دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 24, 2021

عام طور پر شوبز ستاروں کی شادیوں کا بھرپور چرچا ہوتا ہے اور مداح منتظر ہوتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار اپنی زندگی کا نیا سفر کیسے شروع کرے گا۔ لیکن اس بار کسی شوبز ستارے کی شادی کی بات نہیں بلکہ شوبز ستاروں کے گھر میں ہونے والی شادی سے متعلق آج ہم بات کریں گے۔

آئے جانتے ہیں پاکستانی اداکاروں کے گھر میں کون شادی کے بندھن میں بندھا اور شادی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

1- محمد احمد

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد احمد کی صاحبزادی حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئیں۔

محمد احمد نے بیٹی کو گھر سے رخصت کیا، نکاح اور رخصتی کی تقریب بالکل سادگی سے کی جس میں قریبی عزیز رشتہ داروں نے شرکت کی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد احمد کی بیٹی نے شادی کے موقع پر سرخ اور سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

2- صنم جنگ

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔

اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر گزشتہ روز بہن کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو کہ مداحوں کو بہت پسند آئیں۔

انسٹاگرام ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مہندی کی تقریب کے موقع پر اداکارہ اپنی بہن اور دیگر خواتین کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

3- احمد علی بٹ

حال ہی میں شوبز کے معروف اداکار اور ہوسٹ احمد علی بٹ کے بھائی حمزہ علی بٹ کے ولیمہ کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ احمد بٹ کے بھائی حمزہ علی بٹ فوٹو گرافر ہیں۔ ان کے ولیمے کی تقریب میں مختلف شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More