میری امی کو کینسر ہے اور یہ ۔۔۔ راکھی ساونت نے والدہ کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Feb 24, 2021

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جنہیں ہر شخص ڈرامہ کوئین کہتا نظر آتا ہے، یہ حال ہی میں بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بھی نظر آئیں جہاں انہوں نے 14 لاکھ روپے لے کر شو چھوڑ دیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، مگر راکھی نے دل برداشتہ ہو کر لوگوں کو سچ بتایا تھا کہ:

'' میرے لئے میری ماں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، مجھے پیسوں کی سخت ضرورت تھی کیونکہ میری ماں کو کینسر ہے، ماں میری جنت ہے، میری دنیا ہے، ان کے علاج کے لئے اتنی بڑی رقم میرے پاس نہیں تھی، اس لئے میں نے بگ باس کا سہارا لیا ''۔

اب سے کچھ گھنٹے قبل راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی والدہ گھر کے بستر پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے اور ان کے سر پر بال بھی نہیں ہیں، جس سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں راکھی نے لکھا ہے کہ:

'' میری والدہ کے لئے دُعا کریں، ان کا کینسر کا علاج یعنی کیموتھراپی ہو رہی ہے۔'' ان کا یہ پوسٹ اب تک لاکھوں مداح لائک اور کمنٹ کر چکے ہیں۔ بھارتی اداکار سمیت دیگر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے راکھی کی والدہ کے لئے دعائیہ پیغامات بھیجے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More