میری زندگی میں آنے کا بے حد شکریہ اور۔۔۔ نادیہ خان نے شوہر کی سالگرہ پر کیا خوبصورت پیغام دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 24, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان، اپنی دوسری شادی کے بعد سے اب تک خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے شادی کے لیے فیصل راؤ کا انتخاب کیا جبکہ نادیہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں۔

گزشتہ روز نادیہ نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ شئیر کی۔ ویڈیو میں نادیہ اور فیصل راؤ کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

نادیہ نے ویڈیو میں فیصل راؤ سے سوال کیا کہ ''کیا آپ اپنی سالگرہ کے موقع پر خوش ہیں؟'' جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ''ہاں میں خوش ہوں''۔

اداکارہ و میزبان نے اس پوسٹ پر ایک کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ''میری زندگی کی محبت کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ میری زندگی میں آنے کا بے حد شکریہ اور مجھے محبت اور عزت دکھانے کا جس کے بارے میں میں سوچتی تھی کہ شاید ایسی کوئی چیز اس دنیا میں موجود نہیں ہے''۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ''اللہ کرے ہم ایسی ہی مزید سو سالگرہ ایک ساتھ منائیں۔ انشاءاللہ''

واضح رہے نادیہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں جبکہ ان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More