سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی صلاحیت دِکھا کر شہرت حاصل کر سکتا ہے، ایسے میں ایک سوشل میڈیا صارف جو کنگ خان نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں، دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے کس قدر مماثلت رکھتے ہیں۔
انہوں نے ہماری ویب سے رابطہ کیا اور اپنی کچھ تصاویر ہمیں شئیر کیں، ہم نے مختلف لوگوں سے سوال بھی کیا کہ کیا آپ کو یہ شخص بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان یعنی شاہ رخ خان سے ملتے جلتے لگتے ہیں؟
سوال کے جواب میں زیادہ تر لوگوں نے یہ ہی کہا کہ ہاں! ان کی شکل شاہ رخ خان جیسی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو مماثلت نہیں لگی۔
٭ کیا آپ کو ان کی شکل شاہ رخ خان جیسی لگتی ہے؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔