کہتے ہیں کہ ماں باپ سے بچھڑنا آسان نہیں جو کہ حقیقت بھی ہے، لیکن ہر لڑکی کو رخصتی کے وقت ماں باپ سے بچھڑنا ہی پڑتا ہے اور پھر اس وقت آنسو نکلنا فطری عمل ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں بھی اپنے نکاح کے وقت روئیں جس کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔
1) عائزہ خان
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی شادی اداکارہ دانش تیمور سے ہوئی۔ دونوں کا نکاح اور دیگر تقریبات سال 2014 میں ہوئیں، اس وقت عائزہ اور دانش کی شادی کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے یادگار شادی قرار دیا گیا۔ تاہم عائزہ خان نکاح کے وقت روئیں جس کی کافی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔
2) ثانیہ شمشاد
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ ثانیہ شمشاد بھی ان ہی اداکاراؤں میں آتی ہیں جن کے نکاح کے وقت آنسو بہے۔ ثانیہ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ یہ ماڈل بھی رہ چکی ہیں۔ تاہم اب یہ اداکارہ ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں۔
3) حنا الطاف
اداکارہ حنا الطاف کی شادی گزشتہ برس اداکار آغا علی سے ہوئی۔ دونوں کی شادی نے مداحوں کو کافی حیران کیا کیونکہ ان کی شادی کا کائی آثار نہیں تھا۔ حنا بھی نکاح کے وقت خوب روئیں۔
4) ایمن خان
اداکارہ ایمن خان بھی نکاح اور رخصتی کے وقت رونے لگی تھیں۔ ماں باپ سے بچھڑنا بے شک کافی مشکل ہوتا ہے پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ ایمن کے نکاح کے وقت کی بھی کئی تصاویر وائرل ہوئیں۔
٭ کیا آپ اپنی رخصتی میں روئی تھیں؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔