کیا واقعی اداکار فیصل قریشی کی بیٹی ہانش خلیل الرحمٰن قمر کی سوتیلی بیٹی ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

ہانش قریشی کی والدہ فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ ہیں جن کا نام پونم ہے۔فیصل قریشی نے پونم سے 18 سال کی عمر میں اس وقت پسند کی شادی کی تھی جب وہ لاہور کے علاقے سمن آباد میں مقیم تھے۔ لیکن شادی کے 8 سال بعد دونوں میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد پونم نے خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کرلی تھی جن سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا پیدا ہوا۔

اکثر و بیشتر ہانش کی تصاویر اپنے والد فیصل قریشی کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی رہتی ہیں، ہانش خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھرپور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔

ہانش قریشی بطور سوشل میڈیا انفلوینسر بھی کام کرتی ہیں۔ والدین کی طلاق کے بعد ہانش اپنی والدہ سے زیادہ قریب ہیں اور ان ہی کے ساتھ رہتی ہیں۔ہانش کا اپنی دادی اور والد کی طرح شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے لیے ڈراموں میں ڈیبیو کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں۔

ہانش قریشی نے شوبز انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں کام کیا جن کا شمار اب مشہور شخصیات میں ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More