یہ سب اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے نظر آتے ہیں۔۔ جانیئے یہ لوگ جوان رہنے کے لیے ایسا کیا کھاتے ہیں جو اب تک فٹ ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

صحت اور عمر کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کی عمر تو زیادہ ہے مگر ان کی فٹنس اتنی بہتر ہوتی ہے کہ کہیں سے ان کی عمر کا اندازہ نہیں ہوتا، اب جیسے آپ ہماری ان مشہور شخصیات اور اداکاروں کو ہی دیکھ لیں۔ آپ بھی جانیئے یہ لوگ کیسے خود کو اتنا فٹ رکھتے ہیں۔

فٹنس اور صحت کا اصل راز:

٭ عمران خآن:

ہمارے وزیر اعظم عمران خان تقریباً 68 سال کے ہیں لیکن ان کی فٹنس اورصحت دیکھ کر اندازہ ہی نہیں ہوتا، اگر آپ بھی ان کی طرح فٹ اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو عمران خان کی طرح اپنی غذا میں انڈے، دہی اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں تاکہ وٹامنز اور پروٹین کی طاقت زیادہ سے زیادہ حاصل کرسکیں۔

٭ ماہ نور بلوچ:

ماہ نور بلوچ کی عمر تقریباً 50 سال ہے لیکن ان کو دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں کرسکتا کہ یہ اتنی فٹ اور حسین نانی کیسے ہیں، بہرحال ان کی خاص ڈائٹ میں زیادہ سے زیادہ پانی، سبزیاں، پھل، انڈے براؤن رائس اور ناریل کا تیل شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اتنی جوان ہیں۔

٭ بشریٰ انصاری:

اداکارہ بشریٰ انصاری کی عمر 64 سال ہے اور یہ رات کو روزانہ چہل قدمی کرتی ہیں ساتھ ہی مختلف پھلوں کے جوسز بھی استعمال کرتی ہیں اس لئے آج تک فٹ ہیں۔

٭ فیصل قریشی:

اداکار فیصل قریشی کی عمر بھی 47 سال ہے اور یہ کھانے پینے میں بہت محتاط چیزیں کھاتے ہیں، کم آئل کا کھانا اور زیادہ تر اسٹیم والے کھانے کھاتے ہیں اور ساتھ ہی چہل قدمی کو پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More