اس چھوٹی بچی نے نیلم منیر اور احسن خان سے کیا دلچسپ سوال کیا جو ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

گزشتہ روز ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان اور نیلم منیر سے بات چیت کرنے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم اور احسن دونوں بچی کی باتوں سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور قہقہے لگا کر ہنس رہے ہیں۔

گاڑی میں بیٹھے احسن خان اور نیلم منیر سے بچی نے سوال کیا کہ ''کیا یہ آپ کے شوہر ہیں؟'' جس پر اداکار اور اداکارہ دونوں ہی ہنس پڑے، نیلم منیر انکار کرتی رہیں جبکہ احسن خان اقرار کرتے رہے۔

ویڈیو کے اختتام پر نیلم منیر نے کہا کہ ہاں یہ میرے شوہر ہیں لیکن ڈرامہ میں، یہاں ڈرامہ کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

تاہم بچی دونوں سے پشتو میں بات کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں نے کافی دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔ اس ویڈیو کو کئی صارفین شئیر کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More