حال ہی میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔ دونوں اداکار سمیت ان کے اہلخانہ اور مختلف فلمی شخصیات بھی ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔
اس خوشی کے موقع پر کئی بھارتی اداکاروں نے سیف اور کرینہ کے ننھے منے بیٹے کو دلکش تحائف دیئے جو دیکھنے میں شاندار اور قیمت میں مہنگے ہیں۔
تو آج ہم کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نئے بیبی بوائے کو بالی سپر اسٹارز کی جانب سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف دیکھیں گے اور ان کی حیرت انگیز قیمتوں پر بھی نظر ڈالیں گے۔
*کرشمہ کپور
بھارتی فلموں کی سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے ننھے بھانجے کو سونے کی انگوٹھی تحفے میں پیش کی جس کی قیمت 30 لاکھ ( پاکستانی 65 لاکھ 84 ہزار) روپے ہے۔ کرشمہ کپور کو دوسری بار خالہ بننے پر بے حد خوشی ہے۔
*عامر خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی دوستی بہت گہری ہے۔ دونوں ایک ساتھ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے کے جنم پر اداکار عامر خان نے بیبی گولڈ کا ہار بطور تحفے میں پیش کیا جس کی قیمت حیران کن طور پر 70 لاکھ ( پاکستانی 1 کروڑ 53 لاکھ سے زائد) ہے۔
*کپل شرما
معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کی ہر بالی ووڈ اسٹار سے بہت بنتی ہے، اور وہ ہر ایک کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔ کپل شرما نے سیف اور کرینہ کپور کے بیٹے کو سونے کی انگوٹھی گفٹ میں دی ہے جس کی قیمت 20 لاکھ ( پاکستانی 43 لاکھ 96 ہزار) روپے سے زائد ہے۔
*انوشکا شرما
گزشتہ ماہ مقبول بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی پہلی بار والدین بنے جس کی خوشی پورے بھارت کو ہوئی۔ اور اب کرینہ کپور اور سیف کے دوسری بار والدین بننے کی خوشی کے موقع پر اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے کرینہ کپور کے پیارے بیٹے کو کھلونے کی باسکٹ بطور تحفے میں دی گئی ہے۔
* کرینہ کپور کی مینجر پونم دمانیا
اداکارہ کرینہ کی منجر پونم دمانیا نے بیٹے کی پیدائش سے 4 دن قبل ان کے گھر پہنچا دیا تھا جس پر کرینہ کپور نے ان کا انسٹاگرام پر شکریہ ادا بھی کیا۔ بالی ووڈ بیبو کی مینجر پونم دمانیا نے رضائی اور خوبصورت ماما کِٹ تحفے میں دی ہے۔