پاکستانی اداکار جو ٹی وی اسکرین کی رونق بنے رہتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو بھرپور انداز سے انٹرٹین کرتے ہیں۔ بعض اداکار ایسے ہیں جنہیں اکثر ڈراموں میں دیکھا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے ان کے گھر والوں کو کبھی دیکھا ہے؟
آج ہم چند پاکستانی اداکاروں کی فیملیز کے ساتھ خوبصورت اور اندیکھی تصاویر دیکھیں گے۔
1- نوید رضا
پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار نوید رضا ایک باصلاحیت شخصیت اور اداکار ہیں۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ جانے مانے ماڈل بھی ہیں۔ 36 سالہ نوید رضا کسی بھی طرح کا کردار بخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستانی ماڈل اور اداکار جو کہ محمود آباد کی ملکیں، رفعت آپ کی بہویں، بشار مومن، یہ زندگی ہے، اکیلی ، بھابھی سنبھال چابی ، وی آر فیملی ، دل مجبور سا لگے، جیسے ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر چکے ہیں۔نوید 21 جون 1984 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے شہر کراچی سے بی بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ نوید رضا کا شمار مشہور ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔
اداکار نوید نے سال 2013 میں کنول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے جس کا نام منال نوید ہے۔ منال کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی۔
نوید رضا کو تو آپ سب نے ڈراموں میں اداکاری کرتے بہت دیکھا ہوگا لیکن کیا ان کے چاہنے والوں نے نوید اور کنول کی شادی کی تصاویر دیکھی ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں اداکار نوید کی فیملی کے ہمراہ چند ان دیکھی تصاویر۔
2- ہانیہ عامر
انڈسٹری کی ہنستی مسکراتی اداکارہ ہانیہ عامر جہاں اپنے پرستاروں اور دیگر اداکاروں کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں ویسی ہی وہ اپنے اہلخانہ کے افراد کے ساتھ بھی دوستانہ اور خوبصورت انداز کے ساتھ ملتی ہیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے کبھی اپنے والد کے ہمراہ تصویر شئیر نہیں لیکن اپنی کے ساتھ چند تصویری کلکس اپ لوڈ کر چکی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں ہانیہ عامر کے اہلخانہ کے ہمراہ دلچسپ تصاویر۔
ہانیہ عامر کی چھوٹی بہن جو ان سے 4 سال چھوٹی ہیں۔
ہانیہ عامر اور ان کی والدہ کی مسکراتی سیلفی۔
3- حرا مانی
شوبز صنعت کی جانی مانی اداکارہ حرا مانی کا شمار بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔ 31 سالہ اداکارہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی اور چار بھائیوں کی بہن ہیں۔ اداکارہ حرا مانی کے والد بینکر ہیں جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں۔ نامور اداکارہ حرا مانی کی شادی مشہور اداکار و کامیڈین سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کے ساتھ 2008 میں ہوئی۔ خیال رہے کہ حرا اپنی شادی کے بعد شوبز کی دنیا میں آئی ہیں۔
آیئے دیکھتے ہیں اداکارہ حرا مانی کی اپنے گھر والوں کی ساتھ خوبصورت تصاویر۔