کرینہ کا دوسرا بیٹا کس پر گیا ہے؟ نانا نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Feb 22, 2021

کرینہ کے ہاں گذشتہ روز دوسرے بیٹے کی پیدائش پر ہر طرف سے جہاں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں مداحوں کو ان کے بیٹے کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے، اس وقت چونکہ کرینہ ہسپتال میں ہی موجود ہیں اس لئے ان کی جانب سے نومولود بیٹے کی کوئی تصویر نہیں دکھائی گئی ہے۔

البتہ برج کینڈی اسپتال کے باہر موجود رپورٹرز اور میڈیا پرسنز نے کرینہ کے والد رندھیر کپور سے سوال کیا کہ آپ کو پٹودی خاندان کا یہ چھوتا چراغ کس کے جیسا لگتا ہے تو اس پر انہوں نے جوابا! کہا کہ:

'' مجھے تو سارے بچے ہسپتال میں ایک جیسے ہی لگتے ہیں۔'' جس پر پاپازاری نے سوال کیا کہ نومولود بچہ کیسا لگتا ہے یہ تو ہم لوگ آپ کو بتائیں گے، اس کی ایک جھلک کب دکھائیں گے؟

اس کے جواب میں کرینہ کے والد نے کہا کہ: '' جلد ہی کرینہ ہسپتال سے گھر واپس جائیں گی اور آپ لوگوں کو بچے کی جھلک دکھا دی جائے گی، مگر میرا خیال ہے کہ یہ نواب زادہ کرینہ اور سیف میں نہیں ملتا، بلکہ اپنے بڑے بھائی تیمور کے جیسا لگتا ہے۔''

کپور خاندان اور اور پٹودی خاندان میں سیف علی خان کے تیسرے بیٹے کی پیدائش پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور غریب بچوں میں تحآئف بھی تقسیم کیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More