میں نے قبر میں اپنا حساب خود دینا ہے! میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو۔۔۔ نور بخاری کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ہماری ویب  |  Feb 22, 2021

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری آج کل کافی تنقید کی زد میں ہیں۔

نور بخاری نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی ایک دوست کی شادی میں شرکت کی تصویریں شئیر کیں، جس میں انہوں نے مختلف طرز کا حجاب پہنا ہوا تھا۔

مداحوں نے نور کے حجاب پر تنقید شروع کر دی جبکہ ان کے حجاب کو اسلامی نہیں بلکہ فیشن ایبل قرار دیا۔

تاہم بعدازاں نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کر دیا اور اپنی انسٹا اسٹوری پر ناقدین کو دوٹوک پیغام دیا کہ ''میں نے اپنی قبر میں حساب خود دینا ہے اگر آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا توآپ مجھے نہ دیکھیں''۔

نور بخاری نے مزید لکھا کہ ''جس کے لیے میں حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت کو جانتا ہے اور اسکو ہی جج کرنے کا حق ہے اللہ اللہ اللہ''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More